مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے اول نائب صدر اور شمالی اتحاد کے سابق رہنما جنرل رشید دوستم کو ویزا دینے سے انکارکردیاہے۔ اطلاعات کے مطابق دوستم پر 2001ءکے اواخر میں طالبان قیدیوں کے اجتماعی قتل کے الزامات ہیں، اسوقت جنرل رشید دوستم سی آئی اے کے خصوصی دستوں کے ہمراہ طالبان کیخلاف مہم میں شامل رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے اس ضمن میں افغان حکومت کو سفارتی ذرائع سے آگاہ کردیا۔ ادھر رشید دوستم نے کہاہے کہ ملک کے شمالی حصے میں صورتحال کی وجہ سے انہوں نے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کردیا ہے۔
امریکہ نے افغانستان کے اول نائب صدر اور شمالی اتحاد کے سابق رہنما جنرل رشید دوستم کو ویزا دینے سے انکارکردیاہے۔
News ID 1863612
آپ کا تبصرہ